Daily Taqat

آب زم زم کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہونے پر حفاظت کے احکامات جاری کر دیے گئے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آب زم زم کی حفاظت کی جائے۔ آب زم زم کا ذائقہ بدلا بدلا ہے کیا انتظامیہ کچھ ملاوٹ کر رہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین انتظامیہ

کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ٹیلیفون کرکے دریافت کیا ’’کیا آپ لوگ آب زمزم میں کوئی اور چیز شامل کررہے ہو۔ اسکا ذائقہ بدلا بدلا لگ رہا ہے۔ آب زمزم کی حفاظت کی جائے‘‘۔ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں سالانہ ابلاغی ملاقات کے موقع پر اعلان کیا کہ آب زم زم سبیل کے حوالے سے نیا منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔ مستقبل میں آب زمزم ہر ایک کی دسترس میں ہوگا۔ علامتی قیمت پر مہیا ہوگا۔ بلیک مارکیٹ اور ملاوٹی زمزم کے خاتمے کیلئے نیا انتظام رائج کیا جائیگا۔ آب زمز م کے کین مختلف سائز اور حجم کے ہونگے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »