Daily Taqat

پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:امریکی نائب وزیر خارجہ

واشنگٹن;امریکا کے نائب وزیر خارجہ جان سلیوان نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو اب بھی اہمیت دیتے ہیں۔
جان سلیوان کا اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے اتحادی افواج کو سامان کی ترسیل کیلئے راستہ دیا، ہم پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان سے جنوبی ایشائی پالیسی پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اور پاکستان پر واضح کر دیا تمام دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ امریکا نے گزشتہ ماہ حقانی نیٹ ورک اور افغان طالبان کے خلاف آپریشن نہ کرنے کا الزام عائد کر کے سیکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 9 سوملین ڈالرز کی امداد روک دی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »