Daily Taqat

ترکی کا ایس400 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن: امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ روسی ساختہ جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کے مزید تجربات سے باز رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے امریکی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گزشتہ روز روس سے خریدے گئے دنیا کے جدید ترین میزائل سسٹم ایس-400 کا پہلا تجربہ کیا جو کامیاب رہا جس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع “پینٹاگان” نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ ان تجربات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

بیان میں ترکی کو امریکا کا اتحادی گردانتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اگر ترکی ہماری تنبیہ پر کان نہیں دھرتا اور اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے خطے میں سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ ترکی کے مزید میزائل تجربات امریکا اور نیٹو اتحادی ہونے کی وجہ سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے متصادم ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ حکومت نے اس سے قبل روس سے ایس-400 میزائل سسٹم خریدنے کی پاداش میں ترکی کے ساتھ ایف -35 جنگی طیارے کی فراہمی، تکنیکی سہولت اور ترکی پائلٹس کی تربیت کے معاہدے معطل کردیئے تھے تاہم اس کے باوجود ترکی نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »