روس کا پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ

امریکا کی حمایت کے باوجود بھی بھارت کا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کا خواب پورا نہیں ہو سکا لیکن چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے اس گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے، جس کے بعد پاکستان کے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کا امکانات اور بھی روشن ہو گئے ہیں ۔روس پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا مخالف نہیں ہے اور اگر پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں کوئی قدم اٹھایا گیا تو روس اس کا راستہ نہیں روکے گا۔ انہوں نے پاکستان کے نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول پروگرام کی بھی تعریف کی اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا۔ روسی سفارتکار نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی سراہا اور ایٹمی توانائی کے میدان میں پاکستان کے امن پسند اور ذمہ درانہ رویے کی بھی تعریف کی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.