Daily Taqat

روسی مسافر طیارہ تباہ،6 رکنی عملے سمیت71 ہلاک

روس کا مسافر طیارہ ماسکو کے مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار6رکنی عملے سمیت 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے طیارے نے ماسکو کے ایمو ایوف ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی۔

ذرائع کے مطابق مقامی ایئر لائنز سراتف 148 طیارے کو آپریٹ کر رہی تھی۔ عملے سے 6 ارکان اور 65 مسافر سوار تھے۔ نیوز ایجنسیز اور عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو آگ لگ گئی۔ ایمر جنسی سروسز کے مطابق کسی کے بھی زندہ بچنے کی امید نہیں۔ طیارے کا ملبہ برف پر دور تک پھیل گیا۔ صدر پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ امدادی آپریشن میں 150 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »