Latest news

روس نے اسرائیل کی طرف سے وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کو خطرناک فیصلہ قرار دے دیا

روس نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی اور تناﺅ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔غیرملکی زرائع کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اسرائیلی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام سے خطے میں تناو میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے اور اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے مابین امن منصوبے کی امیدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.