Daily Taqat

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی روس کرے گا

روس افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 9 نومبر کو ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد پہلی بار مذاکرات میں شریک ہو گا۔

مذاکرات میں پاکستان، چین، ایران، امریکا اور بھارت سمیت 5 سابق سوویت ریاستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان تنازع کا سیاسی مفاہمت کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ روسی حکام کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے تاحال مذاکرات میں شرکت کی حامی نہیں بھری ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »