Daily Taqat

روس اور ترکیہ کے صدور کی ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات

تہران: روس اور ترکیہ کے صدور ولا دیمیر پیوٹن اور رجب طیب اردوان نے تہران پہنچنے پر ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ہونے والے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شام سمیت خطے اور علاقائی سیکیورٹی پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

ایران میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ اور روس کے صدور نے ایرانی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ایران کے سعد آباد پیلس میں ترک صدر طیب اردوان کے لیے استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ روبرو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »