روس نے شام میں تباہ ہونے والے 7 فوجی طیاروں کی رپورٹ مستردکردی

روسی وزارت دفاع نے شام میں 7 فوجی طیاروں کے تباہ ہونے کی رپورٹوں کو مسترد کر دیا

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق 31 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے بعد اندھیرا چھاتے ہی مسلح گروپ کی جانب سے حمی میم کے اڈے کو اچانک مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں اڈے پر موجود روسی اہلکاروں میں سے 2 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

وزارت نے کومر سینٹ نامی اخبار کی اس معلومات کو جھوٹ قرار دیا جس میں دو عسکری اور سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ حملے میں عملی طور پر 7 فوجی طیارے تباہ ہوگئے۔

روسی روزنامے کومرسینٹ نے مذکورہ ذریعوں کے حوالے سے بدھ کی شام بتایا کہ 31 دسمبر 2017 کو شامی اپوزیشن گروپوں کی جانب سے حمی میم کے فضائی اڈّے پر داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں کم از کم 7 روسی طیارے تباہ ہوئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.