Daily Taqat

گزشتہ امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کی تھی :جارج ڈبلیو بش

واشنگٹن:سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد ہیں گزشتہ امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کی تھی اور صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں۔
تاہم اس مداخلت کے اثرات انتخابات کے نتائج پر پڑے یا نہیں؟ یہ ایک الگ سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مداخلت جمہوریت کے لیے خطرناک ہے جبکہ روس اس سے قبل سرد جنگ کے زمانے میں بھی امریکا اور یورپی ممالک میں رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے ایسی مداخلت کی کوشش کرتا رہا ہے۔سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں جو خامیوں کو بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پھر اسے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »