روس سپر مارکیٹ میں دھماکہ

ماسکو: روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ سینٹ پیٹرز برگ کی سپر مارکیٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، 200 گرام کا دھماکا خیز مواد سپر مارکیٹ کے سٹوریج ایریا میں ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔
دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سپرمارکیٹ کو خالی کرالیا جب کہ دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ اپریل میں سینٹ پیٹرز برگ کے سب وے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.