امریکی پابندیوں کے خلاف روس ڈٹ گیا ـ

روس نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے جوابی ردعمل کی تیاری کی جا رہی ہے ۔
روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریا زاخارووا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ نئی امریکی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تاہم انہوں نے جوابی اہداف کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم اپنی پوزیشن واضح کریں اور ایسے اقدامات کریں جو کہ امریکہ کے رویئے کا واضح جوابی اقدام ہو ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.