Latest news

افغانستان میں واقع امریکی سفارتخانے پر حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیا گیاہے جس سے اس کا کمپاونڈ تباہ ہو گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ حکام نے سفارتخانے کو کلیئر قرار دیدیا ہےغیر ملکی ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رات گئے افغان دارالحکومت کے وسط میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت سے دھویں کے گہرے بادل اٹھنے لگے جس کے بعد سائرن بجنا شروع ہو گئے اور اعلان کیا گیا کہ سفارتخانے پر ایک راکٹ فائر کیا گیاہے جس کے باعث کمپاونڈ میں دھماکہ ہواہے ۔تاہم راکٹ حملے میں قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے کی تصدیق نیٹو مشن کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ کوئی اہلکار زخمی نہیں ہواہے ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.