ریاض: نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا

ریاض : سعودی عرب کے کسٹم حکام نے ساحلی راستے سے 13 لاکھ 18 ہزار 208 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی3کوششیں ناکام بنا دیں ہیں۔
کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل علی العطوی نے بتایا کہ سمگلنگ کی وارداتیں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ پہلے آپریشن کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ، دوسری واردات میں 4 لاکھ 36 ہزار 868 اور تیسری دفعہ 1 لاکھ 21 ہزار 290 سے زیادہ نشہ آور گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔ یہ سب ٹرکوں میں چھپا کر سعودی عرب لائی گئی تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.