ریاض: حوثیوں کےمارٹرحملہ سے ایک پاکستانی شہری شہید

ریاض: سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر حوثیوں کے مارٹرحملے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے ۔

حوثی باغیوں کی جانب سے مارٹر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے ۔سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹینٹ کرنل یحی القہطنی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسزحوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی اطلاعات ملنے کے فوری طور پر وہاں پہنچے تھے جہاں رہائش پذیر پاکستان کا شہری جاں بحق ہوگیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کے اس حملے میں تین مکانوں اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.