Daily Taqat

فلسطینی حکومت نے آسٹریا، جمہوریہ چیک، رومانیہ اورہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے

فلسطینی حکومت نے آسٹریا، جمہوریہ چیک، رومانیہ اورہنگری سے اپنے سفیر واپس بلا لیے، چاروں یورپی ملکوں نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فلسطین کے معاملے پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں سربراہان نے اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کے جانی نقصان کی مذمت کی اور غزہ میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا۔

رجب طیب اردوان نے عالمی برادری کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یونہی خاموش رہے تو عالمی افراتفری میں ڈاکے شروع ہو جائیں گے۔

غزہ کی صورت حال پر عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »