Daily Taqat

پاکستان کو سیزفائرخلاف ورزیوں کا سخت جواب دیاجائے گا :راجناتھ سنگھ

نئی دہلی:بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی بند نہ کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی افواج کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری اور مار ٹرشیلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ تشویشناک بننا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے،بھارت پاکستان سے پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اسلام آباد ہی ہے جو بگاڑ چاہتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »