Daily Taqat

شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی رپورٹ

شام میں مبینہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کیلئے جانے والی بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے چھان بین مکمل کر لی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کاروں نے شامی شہر دوما میں اپنی چھان بین کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق معائنہ کاروں نے نمونے حاصل کر لیے ہیں اور جلد ہی رپورٹ مرتب کر لی جائے گی۔ دوما جانے والے ان معائنہ کاروں نے یہ معلوم کرنا تھا کہ آیا سات اپریل کو دوما میں کئے گئے حکومتی فورسز کے حملے میں ممنوعہ کیمیکل مواد کا استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔ اس مبینہ کیمیائی حملے کا الزام شامی صدر پر عائد کیا جاتا ہے تاہم وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »