بابا رام دیو کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری

الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے پتنجلی آیور ویدک لمیٹڈ، نوئیڈا کےسربراہ  یوگا گرو بابا رام دیو، گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ برجیش نارائن سنگھ اور یمنا ایکسپریس وے اتھارٹي کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارون ویر سنگھ پر عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس اشونی کمار مشرا نے گوتم بدھ نگر کے گاؤں کے کسان سوہن لال کی درخواست پر آج یہ نوٹس جاری کیا۔درخواست گزارکا کہنا ہے کہ پلاٹ نمبر 172-اے اور 172 بی کے حصول کی قانونی حیثیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی زمین یمنا ایکسپریس وےاتھارٹی نے بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیور ویدک کو دے دی ۔عدالت کے اسٹے آرڈر کے باوجود کمپنی نے درخواست گزار کے پلاٹ کو خاردار تاروںسےگھیرلیاتھا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.