جنسی سکینڈل کےباعث خاتون اول اور ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے

واشنگٹن:امریکی صدر کے مبینہ جنسی سکینڈل کی وجہ سے خاتون اول اور ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے، نازیبا فلموں کی اداکارہ سے ٹرمپ کے مبینہ تعلق کی خبر کے بعد سے میلانیا ہوٹل منتقل ہوگئیں۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھاٹرمپ اوراداکارہ سٹارمی ڈینیلا کا تعلق رہا ہے اور دونوں کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے میلانیا ٹرمپ واشنگٹن کے ہوٹل میں رہ رہی ہیں جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ پروگرام طے ہونے کے باوجود ڈیووس بھی نہیں گئیں۔ ٹرمپ نے سٹار می ڈینیلا کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر دیے۔دوسری جانب ترجمان میلانیا نے کہا ہے کہ خاتون اول اور امریکی صدر کے تعلقات کشیدہ ہونے کی خبر بے بنیاد ہے میلانیا ٹرمپ کو اچانک واشنگٹن سے پام بیچ روانہ ہوگئی تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.