Daily Taqat

پاکستانی لڑکی کی جانب سےریحام خان کو ’ہراساں‘ کئےجانےکی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لندن : پاکستانی لڑکی کی جانب سے ریحام خان کو ’ہراساں‘ کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے جس پر صارفین مختلف تبصروں میں مصروف ہیں۔اس ویڈیو میں ریحام خان، ان کے بیٹے کو تو دیکھا جا سکتا ہے مگر ان کی ویڈیو بنانے والی لڑکی کو کسی نے نہیں دیکھا اور صرف گفتگو ہی سنی ہے جس پر یہ تجسس بھی موجود ہے کہ آخر وہ لڑکی کون ہے تاہم اب ریحام خان کو اس کے بارے میں معلوم ہو چکا ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کیا۔ریحام خان کے مداح یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی کیخلاف قانونی کارروائی کا مشورہ دے رہے ہیں اور ایک ایسے ہی مداح کی بات پر ریحام خان نے جواب دیتے ہوئے لکھا ” میں چاہتی تو اسے وہاں سے بھگا سکتی تھی لیکن اس وقت مجھے اس پر ترس آ رہا تھا اور افسوس ہو رہا تھا۔ میں نے سوچا کہ وہ عمران خان کی ایک ایسی مداح ہے جس کا برین واش ہو چکا ہے۔ ہمیں بعد میں بتایا گیا کہ وہ کہاں سے آئی تھی اور اب اس کی شناخت بھی ہو چکی ہے۔“ریحام خان کی جانب سے لڑکی کی شناخت بارے تو بتادیا گیا ہے البتہ وہ اپنے مداحوں کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے اس کیخلاف کوئی قانونی کارروائی کریں گی یا نہیں؟ اس بارے میں انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »