بھارتی معاشرے میں رجعت پسندی فروغ پا رہی ہے:مصنف جاوید اختر
نئی دہلی:بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں تخلیقی آزادی محدود ہورہی ہے۔ شاعر جاوید اختر نے شدید غصے کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے اور حقیقت بھی ہے کہ ہم مزید رجعت پسند ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تخلیقیت، ادب، سینما اور اس قسم کے دیگر فنی شعبوں میں آزادی اظہار رائے سکڑتا جارہا ہے۔بالی ووڈ شاعر جاوید اختر نے کہا کہ بھارتی معاشرے میں رجعت پسندی فروغ پا رہی ہے۔آزادی اظہار بھارتی جمہوریت کی اقدار ہے جو کے کم ہو رہا ہے۔