جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4سال کے بعد ریکارڈ برف باری

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4سال کے بعد ریکارڈ برف باری، ٹرین سروس متاثر، پروازیں منسوخ، 16افراد زخمی ہوگئے، دفاتر سے ملازمین کو جلدی چھٹی دیدی گئی، آج بھی 30سینٹی میٹر برفباری کا امکان ہے۔

پیرسے شروع ہونے والی برف باری کے سبب ٹوکیو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، دفاتر سے ملازمین کو جلد چھٹی دے دی گئی جبکہ شدید برف باری کے سبب ٹرین سروس معطل ہوگئی بلکہ سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا،دوسری جانب مختلف واقعات میں 16افراد بھی زخمی ہوگئے۔

جاپانی حکام کے مطابق پیر کی شام 6بجے تک 13سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ توقع ہے کہ منگل کی صبح تک یہ برف باری30سینٹی میٹر تک بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب جاپانی حکام نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ منگل کو سڑکوں پر شدید برف کے باعث پھسلن ہوسکتی ہے لہٰذا ڈرائیونگ میں احتیاط کریں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.