Daily Taqat

رمضان المبارک کا چاند 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے، سعودی فلکی ماہر

سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ رواں برس سال شعبان 30 دن کا ہوگا جبکہ رمضان المبارک 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ فلکی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو رمضان کا چاند دوپہر 2 بجکر 48 منٹ پر پیدا ہوگا۔ جبکہ شام ہونے سے قبل وہ غروب ہوجائے گا۔ اس لئے منگل کو رمضان کا چاند مجرد آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس طرح سعودی عرب سمیت قرب و جوار کے ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا اور غالب امکان ہے کہ ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »