وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح نہیں بلکہ ایک عام انسان ہوں

نئی دہلی:مہنگائی سے متعلق غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر بی جے پی کیلئے ہدف تنقید بنے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح نہیں بلکہ ایک عام انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی  ہوتی ہیں۔ راہول نے بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے بیان کو تحریر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اِن کی غلطیوں کا ذکر کرتے رہنا چاہئے۔  اور  انہیں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی غلطیوں سے آگا رہیں ۔ اور آئندہ ان غلطیوں سے اجتناب کریں۔ راہول نے کہا کہ یہ میرے سب بی جے پی کے بھائیوں کیلئے ہے۔ میں نریندر بھائی جیسا نہیں ہوں، ایک عام انسان ہوں ۔ غلطیاں ہوتی رہتی ہیں ۔غلطی کی نشاندہی کا شکریہ۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.