Daily Taqat

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فری داخلے کی سہولت کا اعلان کردیا

پاکستانی شہریوں کیلئے قطر نے ویزا فری داخلے کی سہولت کا اعلان کردیا۔ عرب ملک قطر نے پاکستانی سیاحوں کیلئے اپنی ثقافت اور ورثہ سے آگہی کیلئے بغیر ویزا داخلے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانیوں کو قطر آمد پر 30 روز کیلئے

ویزا سے چھوٹ مل سکتی ہے۔ اس کیلئے انہیں درج ذیل شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ مسافر کا پاسپورٹ کم از کم 6 ماہ کیلئے کار آمد ہو۔ مسافر کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہونا چاہئے۔ مسافر کے پاس اپنے نام سے قابل استعمال کریڈٹ کارڈ ہونا چاہئے۔ ویزا تیس روز کیلئے مفت جاری کیا جائے گا اور واپسی کا ٹکٹ کنفرم نہ ہونے کی صورت میں اس میں صرف ایک بار مزید تیس دن کی توسیع ہو سکے گی۔ مسافر کو ہوٹل کی بکنگ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوگی۔ پاکستان سے براہ راست قطر آنے والوں کے پاس پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »