پوٹین کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر نا اہل قرار

ماسکو: روس کے الیکشن کمیشن نے صدر پیوٹن کے سب سے بڑے حریف اپوزیشن لیڈر الیگسی نیولنی کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی الیکشن کمیشن نے روسی صدر ولادی میر پوٹین کے سب سے بڑے سیاسی مخالف الیگسی نیولنی کو خوردبرد کے الزامات پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیگسی نیولنی اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔الیکشن کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد قائد حزب اختلاف الیگسی نیولنی نے عوام سے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن گزشتہ 17 برسوں سے برسر اقتدار ہیں۔ روس میں آئندہ صدارتی انتخابات مارچ میں منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے 41 سالہ نیولنی ملک بھر میں اپنی انتخابی مہم شروع کئے ہوئے تھے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.