[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے

[mashshare]

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سعودی عرب قیام کر لیاہے۔، انہوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سعودی عرب گئے ہیں جہاں وہ مملکت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے آج (جمعرات کو ) مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ فجر ادا کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کئے اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سعودی عرب کی قیادت اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ذاتی نوعیت کا ہے جس کے دوران وہ عمرہ بھی ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.