Daily Taqat

سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے,ڈونلڈ ٹرمپ کا شہزادہ سلمان سے ملاقات پر بیان

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب نے دہشتگردی اوراس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔
سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر امریکی صدرکا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مشرق واشنگٹن اورسعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہترہوئے ہیں جبکہ ہم مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں کی فنڈنگ بندکرناچاہتے ہیں، یہی نہیں سعودی عرب نے دہشتگردی اوراس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان کا کہناتھا کہ ہمارے امریکاسے80برس سے باہمی احترام کی بنیادپرمبنی تعلقات قائم ہیں اور ہم امریکا کے ساتھ تعلقات مزیدبہترکرناچاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امریکا 200ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر کام کر یں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »