کشمیر کے علاقے پلندری میں احتجاجی ریلی

پلندری ،ڈپٹی کمشنر سدہنوتی چوہدری امجد اقبال،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حاجی محمد منشاء خان ،ایس پی سدہنوتی راجہ عبدالقدوس کی سربراہی میں کوٹلی چوک پلندری سے بھاررتی یوم سیاہ کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں ،طلبا ء ،وکلاء، سول سوسائٹی ،ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت احتجاجی ریلی نے پورے شہر کا چکر لگایا اور ریسٹ ہاؤس پلندری میں اختتام پذیر ہوئی جس سے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی چوہدری امجد اقبال،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حاجی محمد منشاء خان ، سردار رئیس انقلابی ایڈووکیٹ صدر پی پی سدہنوتی ،ایس پی سدہنوتی

راجہ عبدالقدوس،ایاز ہاشمی ایڈووکیٹ ،سردار امتیاز ایڈووکیٹ ، سردار تسنیم احمد خان ،سردار طیب ظہیر اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بھارت جمعوریہ کا لبادہ اُڑھ کر بھارت میں مقیم اقلیتوں پ ظلم و جبر کر رہا ہے 07لاکھ فوج تعینات کر کے اقلیتوں پر مظلام ڈھائے جا رہے ہیں اور بنیادی حقوق اور استصواب رائے کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اقوام عالم کشمیریوں کو حق استصواب رائے کا حق دلوائے اور کشمیریوں کو آزادانہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.