امریکی صدرکا میکسیکو سرحد پر مجوزہ دیوار کے نمونے کا معائنہ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا میں میکسیکو کے ساتھ سرحد پر 30 فٹ اونچی دیوار کے نمونے کا معائنہ کیا، جو وہ میکسیکو سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے 3200 کلومیٹر لمبی سرحد پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے میکسیکو کے شہر تیجوانا کے قریب تعمیر کی جانے والی دیوار کے8 نمونوں کا معائنہ کیا۔اس دیوار کی تعمیر کا تخمینہ 20 ارب ڈالر ہے،دیوار کی تعمیر کا اقدام متنازعہ ہے اور امریکی کانگریس نے اب تک اس کیلئے رقوم کی منظوری نہیں دی۔ٹرمپ کے اس اقدام کے مخالفین نے مظاہرہ کرتے ہوئے اسے نفرت اور نسل پرستی پر مبنی قرار دیا تھا جبکہ سانتیاگو میں اس پالیسی کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ امریکی سرحد محفوظ نہیں ہے۔ لہذا، دیوار ضرور تعمیر کی جانی چاہیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.