Daily Taqat

چین کی مسلہ کشمیر کو پر امن ذرائع سے حل کرانے کی تجویز

بیجنگ: چین نے پاک بھارت تنازعات کو پرامن طریقہ اورٹیبل ٹالک پر بیٹھ کر حل کرنے پر زور دیاہے ۔
بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »