Latest news

بھارت بنیا ذہنیت رکھتا ہے وہ شرافت کی زبان نہیں سمجھتا، پرویزمشرف

لندن : پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت نے 5  پراگست غیر آئینی اقدامات اٹھائے اس پر پاکستان کو جارہانہ موقف اپنانا چاہیے۔ میں  کئی سال بھارت سے مذاکرات کرتا رہا ہوں لیکن میں نے دیکھا کہ وہ بنیا ذہنیت رکھتا ہے اور شرافت کی زبان نہیں سمجھتا۔ میں نے اپنے دور میں ایسا بھی کہا تھا کہ ہم نے ایٹمی ہتھیار کھلونا بنا کر کھیلنے کے لئے نہیں بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ یقینی طور پر میں اس چیز کے حق میں ہوں کہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں ہونے چاہئیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی متبادل نہیں وہی اس وقت پاکستان کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔ پاکستان کی فوج بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.