ڈیفنس سے گرفتار چار چینی باشندوں کے خلاف اے ٹی ایم سکینڈل کا چالان پیش

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس سے گرفتار چار چینی باشندوں کے خلاف چالان پیش کرنے کے لئے ایف آئی اے حکام کو 7 فروری تک مہلت دے دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ڈیفنس سےاے ٹی ایم اسیکنڈل میں گرفتار چار چینی باشندوں کو جیل سے پیش کیا گیا۔

عدالت میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے چالان جمع کرانے کے لیے 7 فروری تک مہلت دیتے ہوئے ملزمان کے عدالتی ریمانڈ میں بھی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ملزمان کو ایف آئی اے نے ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا، ملزمان پر اے ٹی ایم مشینوں سے رقم منتقل کرنے کا الزام ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.