نیتن یاھو قبل از وقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں:عبرانی اخبارکا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعو ی ٰکیا ہے کہ بھرتی قانون پر بحران ختم ہونے کے باوجود وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔نیتن یاھو حریدیم اور دیگر مذہبی جماعتوں کے ساتھ پائے جانے والے بحران کو ختم کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے باوجود ملک میں 3 ماہ کے دوران پارلیمانی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم موجودہ پوزیشن میں قبل از وقت انتخابات کو اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں۔حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے لازمی فوجی سروس کے عنوان سے ایک نیا قانون منظور کیا تھا۔ اس قانون کے تحت ملک کے یہودی طبقے سے تعلق رکھنے والے تمام نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم حریدیم یہودی طبقے کی طرف سے لازمی فوجی سروس کا قانون مسترد کردیا گیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.