Daily Taqat

شادی کی خبریں سیاسی سازش ہیں: رکن اسمبلی ادیتی سنگھ

لکھنئو : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کانگریس صدر راہول گاندھی اور رائے بریلی کی کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کی تصویروں کی بنیاد پر دونوں کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔

ادیتی سنگھ نے  واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں اس پر حیران ہوں۔ راہول جی صرف ہماری پارٹی کے صدر ہیں اور میرے بڑے بھائی ہیں۔ میں ا ن کا تہ دل سے احترام کرتی ہوں۔شادی کی افواہ سیاسی سازش کے سوا کچھ بھی نہیں۔بعض قوتیں سیاسی مفادات کے حصول میں اس طرح کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔ادیتی نے واضح کیا کہ وہ اس قسم کی باتو ںاور افواہوں سے ڈرنے والی نہیں۔ منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔

ادیتی سنگھ اسمبلی انتخابات میں 90ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھیں۔ وہ ڈیو ک یونیورسٹی امریکہ سے مینجمنٹ اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کئے ہوئے ہیں۔ادیتی اپنے والد اکھلیش کی جگہ جو رائے بریلی کی اسمبلی سیٹ سے 5مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، سیاسی میدان میں قدم جمانے کیلئے وطن واپس آگئیں۔وہ پریانکا کی قریبی دوست اورکانگریس پارٹی کی سرگرم کارکن اور رکن اسمبلی بھی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »