Daily Taqat

سعودی عرب:پولیس نے غیر ملکی ملازمہ کی عمربھر کی کمائی لٹنے سے بچا لی

ریاض:سعودی پولیس اہلکاروں نے خادمہ کی جمع پونچی تلاش کر کے لوٹا دی۔ برسوں سے سعودی عرب میں خادمہ کے طور پر کام کرنے والی خاتون مستقل طور پر وطن جانے کی غرض سے اہل خانہ کیلئے تحائف خریدنے کیلئے اپنے کفیل کے ساتھ مارکیٹ گئی تھی جہاں وہ ایک جگہ اپنا پرس بھول گئی جس میں اسکی جمع پونچی جو کہ 12 ہزار ریال تھی بھول گئی تھی۔ایک دکان سے تحائف خریدنے کے بعد جب ادائیگی کے لئے رقم نکالنے کیلئے تو پرس غائب تھا جس پر خادمہ کے ہوش و حواس گم ہو گئے۔ اسکے کفیل نے فوری طور پر پولیس طلب کی جنہو ں نے مارکیٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اس وقت کی ویڈیودیکھی جس دوران وہ لوگ خریداری کر رہے تھے۔ ویڈیو میں خادمہ نے اپنا بیگ شناخت کر لیا جسے ایک غیر ملکی اٹھائے لے جارہا تھا۔
پولیس نے ملزم کی شناخت کروانے کے بعد اسے گرفتار کر کے مسروقہ بیگ برآمد کر لیا جس میں رقم بھی موجود تھی۔ پولیس نے خادمہ کو اسکی رقم لوٹا دی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیا گیا۔ بروقت کارروائی سے خادمہ اپنی برسوں کی جمع پونجی سے محروم ہونے سے بچ گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »