مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے پیلٹ گن سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ایک فرانسیسی صحافی کو فلم بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں پولیس نے پیلٹ گن سے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کی فلم بنانے والے فرانسیسی صحافی کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی پولیس کے سینئر افسر نے کہا ہے کہ فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو سری نگر میں ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا، فرانسیسی صحافی بزنس ویزا پر بھارت آیا لیکن ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس نے حریت پسند جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں اور پیلٹ گن متاثرین پر دستاویزی فلم کے لئے عکسبندی کی، جس پر صحافی کو کوٹھی باغ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی ویزے پر آئے ہوئے کسی بھی شخص کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں کہ وہ سیاسی یا سلامتی کے معاملات میں مداخلت کرے اس تناظر میں فرانسیسی صحافی پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار صحافی سے متعلق فرانسیسی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.