Daily Taqat

فلپائن میں طوفان سے ہلاکتوں میں اضافہ

فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث شدیدبارش،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنےکے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئ ہے جبکہ 153افراد لاپتا ہیں۔

پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں 3صوبوں اور ایک شہر میں ہوئیں۔

سمندری طوفان گزشتہ روز فلپائن کے جزیرے منڈا ناؤ سے ٹکرایا تھا ، طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈا ناؤ کا ایک گاوں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ٹیمبن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے، طوفان سےشدیدبارشیں،سیلاب،مٹی کے تودے گرنے کےواقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

حکام کے مطابق لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو عملہ، فوج اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »