Daily Taqat

بحیرہ جنوبی چین میں امن و آزادی ضروری ہیں: چینی وزیر اعظم

بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی کیچیانگ نے کہاہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام ضروری ہیں۔

انڈونیشیا کے دورے پر گئے ہوئے چینی سربراہ حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس دورے سے پہلے چینی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تعلقات کو ایک ایسی شکل دینا چاہتے ہیں، جس کی بنیاد انصاف، احترام اور سب کے لیے کامیابی پر رکھی جائے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »