Latest news

نئی دہلی : بھارتی لڑاکا طیارے نے پے لوڈ گرادیا، ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل

نئی دہلی : بھارتی بحریہ کے ایک جنگی ہوائی جہاز نے بھارتی ریاست گوا کے ائیرپورٹ پر پے لوڈ گرا دیا۔ بھارتی بحریہ کے جہاز کی جانب سے ائیرپورٹ کے علاقے میں پے لوڈ گرنے سے ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز مگ 29کے نے پرواز کے دوران ایندھن کی اضافی ٹنکی ائیرپورٹ پر گرا دی۔بھارتی فضائیہ کے مطابق پے لوڈ سے ائیرپورٹ پر موجود تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا تاہم رن وے کا کچھ حصہ متاثر ہونے کی وجہ سے فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا تھا جسے ائیرپورٹ کلئرنس کے بعد دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ گوا کے ہوائی اڈے پر صبح کے وقت بھارتی بحریہ کے جہاز سے گرائے جانے والے پے لوڈ کی وجہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بھی شدید پریشیانی کا سامنا کرنا پڑ ا تھا جس کے بعد سہہ پہر 3 بجے مرمت کا جزوی کام کرنے کے بعد فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا اور ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے سیاحوں نے سکھ کا سانس لیا۔بھارتی بحریہ کے لڑاکا ہوائی جہاز کی جانب سے گرائے گئے پے لوڈ کے بعد ہوائی اڈے پر ریسکیو اور کلئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا جسے مکمل کر لیا گیا ہے۔ گوا ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور بھارتی فضائیہ نے بھارتی بحریہ کے جہاز کی جانب سے پے لوڈ گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پے لوڈ کی وجہ سے ٹنکی سے بہنے والا تیل رن وے پر پھیل گیا تھا جسے بھارتی فضائیہ نے صاف کیا اور رن وے کو آپریشن کے قابل بنایا۔ واضح رہے گوا کا ائیرپورٹ بھارتی نیول بیس پر ہی واقعہ ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.