پارلیمنٹ تحلیل، ملک میں نئے انتخابات کا اعلان

ڈیلی: سیاسی بحران حل کرنے کیلئے مشرقی تیمور کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے ملک میں نئے انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔

مشرقی تیمور کے صدر فرانسسسکو لو اولو گٹرس نے وزیراعظم ماری الکٹاری کی حکومت ختم کرتے ہوئے پارلیمنت تحلیل کردی، جس کا مقصد ملک میں موجود سیاسی بحران حل کرنا ہے تاکہ معاشی اصلاحات کا عمل شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمیں درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں اور دوبارہ ووٹ ڈالیں، نئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان آئینی قوانین کا جائزہ لینے کے بعد جلد کیا جائے گاالکٹاری جو کہ 2002ء میں انڈونیشیاٗ سے آزادی کے بعد مشرقی تیمور کے پہلے وزیراعظم بنے تھے، کی حکومت اس سے قبل 2006ء میں 600 فوجیوں کو برطرف کرنے کے بعد سیاسی بحران کے پیدا ہونے کی وجہ سے ختم ہوئی تھی، مشرقی تیمور کے صدر نے حکومت ختم کرنے سے پہلے سیاسی جماعتوں سے طویل اور جامع مشاورت کی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.