فلسطین اور القدس کا تحفط پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول ہے ،پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عرب اور او آئی سی کی جانب سے قرارداد آج پیش ہورہی ہے، جسے پیش کرنے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے توقع ظاہر کی ہے کہ فلسطین اور القدس کا تحفط پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی اصول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1967میں جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد بھی پاکستان ہی کی قیادت میں پیش کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے مشرق وسطی میں تناو بڑھے گا، فیصلہ واپس لیا جائے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.