صیہونی فوجیوں کو تھپڑرسید کرنے والی نہتی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی فوجی عدالت نے قابض صیہونی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی نہتی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد کردیا۔

دوہفتے قبل انٹرنیٹ پر16 سالہ احد تمیمی اور ان کی بہن کے حوالے سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ قابض اسرائیلی فوجیوں کو فلسطین سے نکل جانے کا کہہ رہی تھی، اس دوران مزاحمت کرتے ہوئے احد تمیمی نے قابض فوجیوں کو تھپڑ رسید کیا، وڈیو وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے احد تمیمی اور ان کی بہن کو گھر سے گرفتار کیا جبکہ والدہ ناریمان کو بھی اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ احد سے ملنے پولیس اسٹیشن گئیں۔ 12 روز تک اسرائیلی حراست میں رہنے کے بعد آج فوجی عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.