Daily Taqat

فلسطین نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات سفیر واپس بلا لیے

فلسطین نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں شریک چار ممالک سے اپنے سفیر واپس بلا لئے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور چیک ریپبلک میں تعینات سفیروں کو واپس بلا لیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق ان چاروں ممالک کے سفیروں نے اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے حوالے سے ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق سفیروں کو مشاورت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے کہا کہ اس نے صیہونی ریاست میں تعینات چھیاسی ممالک کے سفارتی مندوبین کو دعوت دی تھی، جن میں سے تینتیس ممالک کے سفیروں تقریب میں شریک ہوئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »