پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، ایلس ویلز

قائم مقام معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے لئے مذاکرات کی میز اور کابل حکومت میں جگہ موجود ہے، لیکن بندوق کے ذریعے کوئی بات نہیں مانیں گے، پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، ان دہشت گردوں سے بھی لڑیں گے جو پاکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسند وں کی حمایت نہیں کرتاہے، امریکا چاہتاہے کہ پاکستان میں افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہیں نہ ملیں۔ایلس ویلز نے کہا کہ اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر داعش کی مدد کا الزام بے بنیاد ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ طالبان افغانستان کے 43 فیصد حصے پر قابض ہیں، حقیقت میں ان کا کنٹرول ملک کے صرف 12 فیصد حصے تک ہے۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ایشیاء فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق صرف 5 فیصد افغان آبادی طالبان کی حامی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.