پاکستانی سیاستدان انتشارکی بجائے احتیاط سے کام لیں، ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیرساجد تارڑ

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بالکل مایوس نہیں ہوں، کچھ چھوٹے قد کے سیاستدان پاک امریکہ تعلقات پر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں لیکن امریکہ میں مقیم پاکستانی غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔مشیر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دونوں شہریوں کے مفاد میں ہیں اور 70 سالہ تعلقات ایک ہفتے یا ایک مہینے میں ختم نہیں ہوسکتے جب کہ حساس معاملات پر پاکستانی سیاستدان انتشار کے بجائے احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد بند نہیں بلکہ معطل کی ہے جب کہ دونوں ممالک نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے۔

واضح رہے امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ ہم سے اربوں ڈالر امداد لینے کے باجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا اور دھوکا دیا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی سیکیورٹی امداد بھی معطل کردی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل دیا گیا ہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.