گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے میگزین کے دفتر پر حملہ کرنیوالہ نوجوان گرفتار

پیرس: فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے میگزین کے سابق دفتر پر حملہ کرنیوالے دو چاقو بردار ملزمان میں سے ایک کا تعلق پاکستان اور دوسرے کا الجزائر سے ہے۔

گزشتہ روز فرانس کے متنازعہ جریدے چارلی ایبدو کے سابق دفتر کے قریب تیز دھار چاقو سے راہگیروں پر حملہ کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کا تعلق الجزائر اور پاکستان سے ہے اور ان کی عمریں بالترتیب 32 اور 18 سال ہے۔ 18 سالہ نوجوان تین سال قبل ہی فرانس آیا تھا جس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

فرانسیسی پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں میں الجزائر سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ شخص مرکزی ملزم ہے جس نے 18 سالہ نوجوان کے جذبات کو اکساکر اپنے ساتھ شامل کیا۔ ملزمان کب، کس ملک سے، کس طرح اور کس غرض سے فرانس سے آئے تھے اس کا تعین کرنا باقی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 سالہ حملہ آور کو پولیس گرفتار کررہی ہے جس نے ٹریک سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے اور گہرے رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہے، وہ معمولی زخمی بھی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.