پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی پاکستانیوں کو نصیحت

واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے میں شمولیت اختیار کی جو کہ ورجینا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقد کی گئی ،تقریب میں پاکستانی سفیر نے پاکستان کرکٹ کلب کوسرٹیفکیٹس سے بھی نوازا ۔
تفصیلات کے مطابق اعزاز چوہدری نے ’پی اے بی اے ‘ کے پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری تعاون کو فروغ دینے میں موثر کردار پر سراہا ۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات تاریخ میں انتہائی قریبی تعاون سے جانے جاتے ہیں جو کہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے ۔انہو ں نے پاکستانیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان کے اختیار کردہ وطن امریکہ میں سرمایہ کاری کریں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے موثر کردار ادا کریں ۔ پا کستانی سفیر نے کھیلوں کے ذریعے کمیونٹی کی سطح پر لوگوں کو قریب لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی اور پاکستان کرکٹ کلب کو واشنگٹن کرکٹ لیگ میں کامیابی حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ پی اے بی اے کے چیئرمین اور بانی محمد صدیق شیخ نے اعزاز چوہدری کا پاکستانی نژاد امریکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے دورے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے پی اے بی اے کی جانب سے اعزاز چوہدری کو دورے کی یادگار کا تحفہ بھی دیا ۔اس تقریب میں میڈیا ،بینکرز ،بزنس کمیونٹی سمیت ورجینیا سٹیٹ کانگرنس کے  تما نمائندے بھی شریک ہوئے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.