Daily Taqat

دبئی میں پاکستانی شہری نے ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگا دی

دبئی میں موجود پاکستانی شہری نے اپنی رقم واپس نہ ملنے پر ہم وطن کی گاڑی کو آگ لگا دی، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق دبئی کے صنعتی علاقے القوز میں گاڑی جلانے کے ایک مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس نے ایک پاکستانی شہری کو بطور ملزم پیش کیا۔ ملزم نے رقم واپس نہ ملنے پر اپنے دوست کی گاڑی کو آگ لگادی تھی۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے کار کھول کر اس میں کاغذات رکھے اور انہیں آگ لگا دی بعدازاں آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ملزم نے اپنے دفاع میں جج کو بتایا کہ اس نے اپنے دوست کو رقم ادھار دی تھی۔ اپنی زوجہ کے بیمار ہونے پر علاج کے لیے اسے رقم کی شدید ضرورت پڑی، علاج کے لیے اس نے دوست سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا، تاہم دوست معاملے کو ٹالتا رہا۔ بعدازاں اس نے میرا فون بھی اٹھانا چھوڑ دیا جس پر مشتعل ہوکر میں نے اس کی گاڑی کو نذر آتش کردیا۔ ملزم تاحال پولیس کی حراست میں ہے، جس کے مقدمے کا فیصلہ 20 ستمبر کو سنایا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »